حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹر اکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹر اکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹر اکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکور ٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کے حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حمزہ شہباز کے بطور وزیرا علیٰ حلف لینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل درج کرائی گئی تھی جس پر پہلے رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کی گیا تھا لیکن بعد میں اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ آج ہی سماعت کر ے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے آج حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف پی ٹی آئی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جو سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے ۔