گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، فوری طور پر خالی نہیں کیا تو ۔۔۔ گورنر پنجاب نے واضح کر دیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے واضح کر دیا کہ گورنر ہاوس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے ۔
گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) April 30, 2022
نئی صورت حال میں غندوں کے ذور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے
انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، نئی صورت حال میں غندوں کے زور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے ، انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے۔
گورنر ہاؤس میں جاری غنڈہ گردی اور اس کو یرغمال بنانے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ فوری نوٹس لیں
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) April 30, 2022
غیر آئینی طریقے سے ایک جعلی وزیراعلی کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے
گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جاری غنڈہ گردی اور اس کو یرغمال بنانے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ فوری نوٹس لیں ، غیر آئینی طریقے سے ایک جعلی وزیراعلی کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔