نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے کالی شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ گھر سے آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود چلا کر آئے اور مریم نواز ان کے ساتھ ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچیں ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں ہو ئی جس میں شرکت کیلئے 1 ہزار سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا  ۔ تقریب حلف برداری میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کئی لیگی اراکین موجود تھے۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -