گورنر پنجاب نے عوام کا مذاق اڑایا،سپیکر نے آئین شکنی کی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب 

گورنر پنجاب نے عوام کا مذاق اڑایا،سپیکر نے آئین شکنی کی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب 
گورنر پنجاب نے عوام کا مذاق اڑایا،سپیکر نے آئین شکنی کی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے گورنر نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا،یہ مذاق صرف آئین کا نہیں بلکہ پنجاب کی 12کروڑ عوام کا مذاق ہے ۔

حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے دیکھا کہ عمران خان کی آنا بڑی ہو گئی اور آئین چھوٹا ہو گیا ،سپریم کورٹ کو رات 12بجے عدالت لگانا پڑی،شائد سپریم کورٹ رات کو عدالت نہ لگاتی تو یہاں بنانا ریپبلک ہو چکی ہو تی ۔

 حمزہ شہباز نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں کیساتھ پاکستان اور پنجاب کی عوام کے اعلیٰ مفاد میں آگے بڑھیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -