برطانوی رکن پارلیمنٹ ایوان کے اندر ہی انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے پارلیمنٹ میں فحش فلمیں دیکھنے کا انکشاف منظرعام پر آیا تھا۔ اب اس رکن پارلیمنٹ کی شناخت بھی سامنے آ گئی ہے۔ دی سن کے مطابق یہ نیل پیرش ہیں جنہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”مجھ سے سنگین غلطی سرزد ہوئی ہے، جس پر میں شدید نادم ہوں۔“
65سالہ نیل پیرش نے اس واقعے پر اپنی اہلیہ سوزان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ”میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ تمہاری شادی ایک احمق کے ساتھ ہوئی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق نیل پیرش دو بچوں کا باپ ہے اور اب دادا بھی بن چکا ہے۔ اسے ایک خاتون رکن پارلیمنٹ نے فحش فلم دیکھتے ہوئے پکڑا تھا اور اس کی شکایت چیف وہپ کرس ہیٹن ہیرس سے کی تھی۔
یہ معاملہ سامنے آنے پر مزید 12اراکین پارلیمان بھی منظرعام پر آگئے جن میں سابق وزیراعظم تھریسامے بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی اپنے کئی ساتھی اراکین کو پارلیمان میں فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑ چکے ہیں۔ ان لوگوں نے پارلیمنٹ میں اس قبیح حرکت کے بڑھتے رجحان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف وہپ سے مطالبہ کیا کہ اس شخص کے خلاف انکوائری کرائیں اور اسے پارٹی سے نکال دیں۔