کراچی کے اکثر مقامات پر اے ٹی ایم میں کیش ختم ،شہریوں کی پریشانی میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاالفطر قریب آتے ہی شہر قائدمیں اکثر مقامات پر اے ٹی ایم سے کیش ختم ہونے کی شکایات سے شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عیدالاالفطر قریب آتے ہی شہر قائد کے اکثر مقامات پر اے ٹی ایم پر ابھی سے ہی کیش ختم ہونے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ جبکہ جن اے ٹی ایمز پر رقم موجود ہے، وہاں لوگوں کا رش لگا ہوا ہے،اور بعض مقامات پر بینک عملہ اے ٹی ایمز میں رقم لوڈ کرنے میں مصروف ہے۔اس ساری صورتحال میں شہری فکرمند ہیں کہ کیاانہیں عید کی چھٹیوں کے پانچ دنوں میں اے ٹی ایم سے کیش ملے گا کہ نہیں؟