شمالی وزیرستان میں عیدکاچاند نظر آ گیا

حیدر خیل(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدرخیل میں عیدکاچاند نظر آ گیاہے۔شمالی وزیرستان میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔
نجی ٹی وی 24نیو ز کے مطابق عیدالفطر کا باقاعدہ اعلان گواہان کا کمیٹی کے سامنے شہادتیں دینے کے بعد کیا جائے گا ۔شمالی وزیرستان کے گاوں حیدر خیل سے سات شہادتیں موصول ہوئی ہیں ،گواہ رویت ہلال کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر شہادتیں دیں گے۔شہادتوں کے بعد عیدالفطر کااعلان کیا جائے گا ،رویت ہلال کمیٹی میں علما کرام موجود ہیں۔
شمالی وزیرستان کے گاوں #حیدرخیل میں #عید_کا_چاند نظر آیا
#حیدرخیل_رویت_ہلال_کمیٹی نے شہادت قبول کرکے باقاعدہ طور پر کل #عید_کا_اعلان کردیا.
حیدر خیل سے 7 شہادتیں موصول ہوئیں. زرائع pic.twitter.com/S0n9cnts3V
— Adnan Bitani (@AdnanBitani) April 30, 2022
جبکہ ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "رویت ہلال کمیٹی نے شہادت قبول کرکے باقاعدہ طور پر کل عید کا اعلان کر دیا ہے"۔