ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
اس وقت مالی مشکلات کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے فی الحال فوری طور پر کوئی سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے بعد نمازِ مغرب سورة واقعہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور اپنے سارے معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر جہاں پر خرابی ہے اس کو فوری ٹھیک کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہر طرف سے راستے صاف ملنا شروع ہوں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
وراثت پراپرٹی اور لین دین کے معاملات میں آپ کے حق میں بہتری کی خبریں مل رہی ہیں۔ آپ جس طرف سے پریشان تھے۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ فیصلہ آپ کے حق میں ہوگا۔ اب مالی طور پر بھی بہتری کا موقع ملے گا اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی سکون کا سانس لینانصیب ہوگا۔ جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں۔ ان کے لئے آج ان شاءاللہ اچھی خبر ہی ملنے کی امید بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خاندانی معاملات سے جس قدر دور رہیں گے۔ آپ کے لئے اس قدرہی فائدہ ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کا سلسلہ بڑھانے کے لئے کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اب ان شاءاللہ ان کی منزل قریب آ گئی ہے۔ اب روزانہ کے حساب سے ایک قدم آگے بڑھتے رہیں گے اور جس طرف سے تنگ کیا جا رہا تھا وہ لوگ خودبخود بھاگ جائیں گے۔ اس وقت ضرورت پوری ہونے والا خانہ شاندار انداز سے کھلا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے حق کے لئے لڑ رہے تھے وہ ابھی تھوڑا سا صبر اور کر لیں۔ ان شاءاللہ ان کو ضرور ان کا حق مل جائے گا۔ اس وقت خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی آگے بڑھنے کی امید ہے اور جن لوگوں نے کسی جگہ نوکری کے لئے درخواست دی ہے وہ بھی منظور ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں مبتلا ہیں جس میں ان کو شدید بدنظری جادو ٹونے وغیرہ جیسی چیزوں کا سامنا ہے۔ تو وہ گھر میں سورة بقرہ کی تلاوت ایک مرتبہ ضرور لگایا کریں اور جن لوگوں نے یاحی یا قیوم کا ورد بھی 500بار روز کر لیا تو وہ لوگ بھی ان شاءاللہ بے حد سکون میں آ جائیں گے اور ان کے معاملات بڑے ہی اچھے انداز سے آگے بڑھ سکیں گے اور ہر طرح کا اثر ختم ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ ماضی میں جن لوگوں پر بھروسہ کرتے رہے ہیں، وہ اب کسی بھی طرح بھروسے کے قابل نہیں رہے۔ ان سے اب جس قدر ممکن ہے ،دور ہی رہا جائے تو بہتر ہے۔ بڑے نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں۔ ان دنوں بس اپنے روزگار پر خاموشی سے توجہ دیں اور اس کے بارے میں دوسروں سے کم ہی ذکر کیں۔ خفیہ رکھیں گے تو معاملات میں تیزی سے بہتری آتی چلی جائے گی اور منزل پر جلد پہنچ سکیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کے حوالے سے بار بار مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور جس کام میں بھی آج کل ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے۔ اس لئے روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ نماز کی پابندی رکھیں۔ دل اور جذبات کو قابو میں رکھیں۔ حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی اصلاح کریں اور جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی ہے ان کو اللہ کے نام پر معاف کردیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو ان دنوں جن معاملات میں شدید رکاوٹیں محسوس ہو رہی تھیں، ان میں تیزی سے بہتری کا امکان ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی بہتری یا نئے کام کی تلاش میں تھے۔ ان کو اب کامیابی ملے گی، پردہ¿ غائب سے بڑا ہی اچھا سلسلہ بن سکے گا اور جو معاملات خرابی کی طرف جا رہے تھے وہ ٹھیک ہو سکیں گے۔ اولاد کے حوالے سے بھی اب فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک غیر متوقع سلسلہ بننے جا رہاہے۔ اس میں آپ کو بڑی شاندار کامیابی ملے گی۔ آپ کو اب نئے انداز سے زندگی کے معاملات کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا جو لوگ عرصہ دراز سے کسی جادوٹونے بندش یا بدنظری کا شکار تھے، وہ اس ہفتے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آپ کی پرانی ایک خواہش بھی پوری ہو سکے گی اور جس بھی کام کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی، وہ پوری ہو سکے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
ایک وہ کام ہو سکتا ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ آپ کی گھریلو زندگی میں بھی جو مشکلات چلی آ رہی تھیں وہ اب کم ہو سکیں گی اور ضرورت غیر متوقع انداز سے پوری بھی ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے ان لوگوں سے بھی فائدہ حاصل ہو گا جو زندگی میں کبھی کام نہیں آتے۔ اس وقت قسمت کا ستارہ اچھی پوزیشن پر ہے۔ اپنی زندگی میں بہتری لانے کا اچھا موقع ہے۔ آپ بسم اللہ کرکے قدم اٹھائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
حالات تو اچھے ہیں مگر آپ فضول کاموں میں پڑ کر ان سے فائدہ حاصل نہیں کر رہے ۔جو لوگ عرصہ دراز سے تنگی کا شکار ہیں وہ اچھے وقت کی قدر نہ کرنے سے ایسا محسوس کررہے ہیں۔ بسم اللہ کرکے صرف اللہ پر توکل کرکے اپنے تمام اچھے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، ان شاءاللہ آپ کے لئے وہ سارے راستے کھل جائیں گے جو کامیابی کی طرف جاتے ہیں۔ آپ کے سنجیدہ ہونے کی اب اشد ضرورت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اچھے ہفتے کا سامنا ہے۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ پورا ہو جائے گا اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو گی۔ خاص طور پر برسوں سے جو آپ کا حق دبایا جا رہا تھا، وہ ملنے کے اسباب پیدا ہوں گے ۔جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بیماری میں مبتلا تھے اور گھر میں بھی نحوست کا سامنا کررہے تھے وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکل جانے میں شاندار انداز سے کامیاب ہو سکیں گے۔