مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکو اپنی جان گنوا بیٹھا

مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکو اپنی جان گنوا بیٹھا
 مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکو اپنی جان گنوا بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ویب ڈیسک) خیرپور میں مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو  پولیس  کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو غلام سرور مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے رانی پور میں شاہانی پل کے قریب روڈ بلاک کرکے ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ایک مسافر نے پولیس کو اطلاع کردی۔ جیو نیوز کے مطابق  ہلاک ڈاکو سے اسلحہ،مسروقہ رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، مارا گیا ڈاکو، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔