مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور سکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان

مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور سکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان
مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور سکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان
سورس: Facebook/AbdulAleemKhanOfficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں علیم خان نے کہا کہ ہم نے ہدف کا تعین کرلیا ہے، مستقل میں کام ہوتے دکھائی دیں گے۔انھوں نے کہا کہ موٹروے اپنا بوجھ خود اٹھائے گی، سکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی، یہ موٹر وے ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

تقریب سے آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے بھی خطاب کیا۔