راوی روڈپر سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بڑھ گئی ،مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ پر سلنڈر دھماکہ میں تین بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں،جبکہ زخمی عرفان بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،واقعہ میں اموات کی تعداد 6 ہوگئی،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت نصرت، سمیعہ، ز ینب، ابراہیم اور فریال کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔
حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، دو زخمیوں عرفان اور نامعلوم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، تما م زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ ایل پی جی سلنڈر کی دکان پیش آیا، سلنڈرز پھٹنے کے باعث قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، سلنڈ ر پھٹنے کے باعث ایک رکشہ بھی متاثر ہوا۔تین منزلہ گھر کے نچلے حصے میں سلنڈرز کی دکان بنائی گئی تھی، سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں نے سلنڈر اور سپیئر پارٹس کی دکان بنائی ہوئی تھی، دونوں کی فیملیز پہلی اور دوسری منزل پر رہائش پذیر تھیں۔ راوی روڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسٹرکٹر سول ڈیفنس راحیل اجمل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واقعہ رکشہ میں ری فلنگ کرتے ہوئے شارٹ سرکٹ سے پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ دکان مالک امین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔