سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری ، جنگ نہ لڑنے کیلیے کیا نعرہ لگا دیا ۔۔؟ دیکھیے

سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری ، جنگ نہ لڑنے کیلیے ...
سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری ، جنگ نہ لڑنے کیلیے کیا نعرہ لگا دیا ۔۔؟ دیکھیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )سکھس فار جسٹس (SFJ)   نے بھارتی پنجاب خاص کر سکھوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت سے علیٰحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب "پاکستان – خالصتان زندہ باد" کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی  فوٹیج جاری کی ہے ۔

 ویڈیو میں سکھس فار جسٹس(SFJ) کے جنرل کونسلر  گرپتونت سنگھ پنوں کو پیغام ریکارڈ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو پیغام میں  گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی پنجاب کے طلباء کے لیے پیغام  میں کہا ہے  کہ "ہندوستان کا مودی آپ کو یتیم کر دے گا۔  انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں - کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟اگر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں۔

’’ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنادے۔‘‘

 ویڈیو  پیغام میں سکھس فار جسٹس(SFJ) کے جنرل کونسلر  گرپتونت سنگھ پنوں  نے یہ بھی کہا کہ "اپنے والدین سے کہو: خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو۔پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرو"۔