دھرنے اور نقصانات، گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا

دھرنے اور نقصانات، گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان ...
دھرنے اور نقصانات، گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (آئی ا ین پی )گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے سربراہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، 12 دنوں سے جاری دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں میں سامان کی خرابی اور گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کنٹینر کا کرایہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر فوری اقدامات کرے۔

گزشتہ روز کراچی میں گڈز ٹرانسپوٹرز نے احتجاج کیلئے وزیر اعلی ہائوس  کا رخ کیا تاہم انتظامیہ نے تمام راستے سیل کر دئیے تھے جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔