پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات

پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات
پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6  سوالات کیے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اسحاق ڈار نے یہ سوالات کیے ۔ انہوں نے پوچھا کیا یہ وقت نہیں کہ پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کی جانب سے شہریوں کے قتل کا احتساب کیا جائے؟ کیا یہ اہم نہیں کہ پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور بھارت کی جارحیت میں تفریق کی جائے؟ کیا ایسا نہیں کہ بھارت ایک ملک پر فوجی حملےکے لیے پراپیگنڈا کر رہا ہے؟ کیا بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کا احترام نہ کرنے سےخطےکی صورتحال خراب نہیں ہوگی؟ کیا یہ وقت نہیں کہ عالمی برادری مذہبی نفرت انگیزی اور اسلاموفوبیا پربھارت کی مذمت کرے؟ کیا ہم آگاہ ہیں کہ بھارت کی جارحانہ سوچ سے خطے میں ایٹمی طاقتوں کا ٹکراؤ  خطرناک ہوسکتا ہے؟

مزید :

قومی -