لاہور کے شاپنگ مال میں پر اسراردھماکہ ،دوافرادزخمی ، عمارت کا ایک حصہ منہدم

لاہور کے شاپنگ مال میں پر اسراردھماکہ ،دوافرادزخمی ، عمارت کا ایک حصہ منہدم
لاہور کے شاپنگ مال میں پر اسراردھماکہ ،دوافرادزخمی ، عمارت کا ایک حصہ منہدم

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلبرگ کے شاپنگ مال میں دھماکے سے گارڈ سمیت دوافراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت کا ایک حصہ منہدم اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اے ایس پی گلبرگ زاہد مروت نے بارودی مواد کے دھماکے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے نوعیت کے بارے میں ابتدائی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ایڈن ٹاور میں زخمی ہونیوالا ایک شخص گارڈ ہے جسے سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ دھماکے سے ایک گاڑی اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے ، دوسری منزل پر ہونیوالا دھماکہ بظاہر بوائلر پھٹنے سے ہوا۔ بتایا گیاہے کہ دوسری منزل پر آج ریسٹورنٹ کاافتتاح ہوناتھا۔شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ لاہور میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نتیجہ بھی ہوسکتاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...