پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم سات افغانی گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر مقیم سات افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سول لائنز تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے سات افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیاہے، گرفتار کئے جانے والے افغان باشندے غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے اور انکے پاس کوئی قانونی اور سفری دستاویز بھی موجود نہیں ۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔