جنوبی امریکہ میں شدید برفباری ، نظام زندگی مفلوج

جنوبی امریکہ میں شدید برفباری ، نظام زندگی مفلوج
جنوبی امریکہ میں شدید برفباری ، نظام زندگی مفلوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاپاز (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکی ممالک بولیویا اور پیرو میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، بولیویا میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق بولیویا کے علاقے پوٹاسی میں دو روز سے جاری برفباری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، دارالحکومت لاپاز جانے والی ہائی وے اور متعدد سڑکیں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب پیرو کے جنوبی حصوں میں بھی گزشتہ ایک دہائی کی شدید ترین برفباری کی باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔