کراچی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا، سندھ حکومت آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے: ایم کیوایم

کراچی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا، سندھ ...
 کراچی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا، سندھ حکومت آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے: ایم کیوایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مبینہ ٹاو¿ن میں پولیس نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ ایم کیوایم نے کہاہے حکومت سندھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔گلشن اقبال مبینہ ٹاو¿ن میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئیتاہم پولیس نے دفتر سے مختلف اشیاءسمیت ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں نواب شاہ میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے زونل آفس کے محاصرے کو حکومتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، اگر ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن نہیں ہو رہا تو عہدیداروں اور کارکنوں کو کیوں گرفتار کرلیاگیا۔