ایم کیوایم کے الزامات بے بنیاد ہیں ، فورسز کو فری ہینڈ دیا گیا: شرجیل میمن

ایم کیوایم کے الزامات بے بنیاد ہیں ، فورسز کو فری ہینڈ دیا گیا: شرجیل میمن
ایم کیوایم کے الزامات بے بنیاد ہیں ، فورسز کو فری ہینڈ دیا گیا: شرجیل میمن

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے ایم کیوایم کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کسی جماعت کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہورہا، پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جارہا، ایم کیوایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے جن فہرستوں کا ذکر کیا ان کا حقائق سے تعلق نہیں، پولیس اور رینجرز کو جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کے لیے پہلے سے فری ہینڈ دیا گیا ہے جس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی وہاں پولیس اور رینجرز کارروائی کریں گے۔

مزید : کراچی


loading...