امریکیوں کی طرف سے اُسامہ بن لادن کی لاش کے ڈین اے ٹیسٹ لیے جانے کا انکشاف
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی لاش کی تصدیق کے لیے افغانستان میں قائم امریکی لیبارٹری میں ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیاتھاجس کا انکشاف حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی امریکی خفیہ دستاویزات سے ہواہے ۔ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی کمانڈوز نے یکم اوردومئی 2011 ءکی رات آپریشن میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی دفاعی بجٹ کی دستاویزات سے انکشاف ہے کہ اسامہ کی موت کے فوراً بعد ان کی لاش کے ڈی این اے کے نمونوں کی جانچ افغانستان میں قائم امریکی ملٹری لیبارٹری میں کی گئی تھی جس سے یقین ہوگیاتھاکہ وہ لاش واقعی اسامہ کی تھی۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع، پینٹا گون ایسی خبروں کی تردید کرتا رہا۔