لاہور میں دن دیہاڑے تین مقامات پر ڈکیتیاں ، ملزمان لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ کر فرار

لاہور میں دن دیہاڑے تین مقامات پر ڈکیتیاں ، ملزمان لاکھوں روپے اور زیورات ...
لاہور میں دن دیہاڑے تین مقامات پر ڈکیتیاں ، ملزمان لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ کر فرار

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں دن دیہاڑے ڈاکو تین مختلف مقامات سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں اور حسب معمول وارداتوں کے بعد پولیس رسمی کارروائی کیلئے موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے دوگھروں میں ڈکیتی ہوئی ہے جس دوران ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور زیوراٹ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں ۔ سماءنیوز کے مطابق سمن آباد میں سات ڈاکو جنرل سٹور میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

مزید : لاہور