خروٹ آباد واقعے کے مرکزی کردار رضاخان بھی قتل

خروٹ آباد واقعے کے مرکزی کردار رضاخان بھی قتل
خروٹ آباد واقعے کے مرکزی کردار رضاخان بھی قتل

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خروٹ آباد واقعے کے مر کزی کردار اور سابق اے ایس آئی رضا خان کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ خروٹ آباد واقعے کے مرکزی کردار اور سابق اے ایس آئی رضا خان کو کلی مبارک میں ان کے گھر کے قریب گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا جس سے رضا خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ واضح رہے کہ رضا خان کو مئی 2011ء میں خروٹ آباد کے جعلی مقابلے میں چیچن باشندوں کو ہلاک کرنے پر برطرف کیا گیا تھا۔

مزید : کوئٹہ


loading...