لال مسجد آپریشن : پرویز مشرف کیخلاف قتل کے مقدمے کا اندراج نہ کرنے پر اسلام آبادپولیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لال مسجد آپریشن : پرویز مشرف کیخلاف قتل کے مقدمے کا اندراج نہ کرنے پر اسلام ...
لال مسجد آپریشن : پرویز مشرف کیخلاف قتل کے مقدمے کا اندراج نہ کرنے پر اسلام آبادپولیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالرشید غازی قتل کیس کا سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او آبپارہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاہے ۔ درخواست گزارہارون الرشید غازی نے موقف اپنایاکہ عدالت نے پولیس کوبیان ریکارڈ کرکے اندراج مقدمہ کا حکم دیاتھالیکن پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ، لال مسجد آپریشن کے دوران اُن کے والد عبدالرشید غازی کو شہید کردیاگیاجس کے ذمہ دارپرویز مشرف ہیں ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے پولیس افسران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دوستمبرتک ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...