ایبٹ آباد آپریشن : صدر زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

ایبٹ آباد آپریشن : صدر زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر وفاق کو ...
ایبٹ آباد آپریشن : صدر زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے وفاق کوتین ستمبرکیلئے نوٹس جاری کردیا۔شاہداوکزئی نے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق کیس میں صدر زرداری کے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کی ۔درخواست کے مطابق صدر زرداری کو ایبٹ آباد آپریشن کا بروقت پتہ چل چکاتھا اور آئین کے تحت وہ پابند تھے کہ اطلاع مسلح افواج تک پہنچاتے لیکن مسلح افواج کو اُنہوں نے کوئی اطلاع نہیں دی ۔ جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاق کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت تین ستمبر کوہوگی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں