شیر کی ایک اور دھاڑ۔ ۔ ۔ موبائل فون کے نائٹ کال اور میسج پیکج فوری بند کرنے کا حکم

شیر کی ایک اور دھاڑ۔ ۔ ۔ موبائل فون کے نائٹ کال اور میسج پیکج فوری بند کرنے کا ...
شیر کی ایک اور دھاڑ۔ ۔ ۔ موبائل فون کے نائٹ کال اور میسج پیکج فوری بند کرنے کا حکم

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوری طورپر موبائل فون کے نائٹ پیکیجز اوراس کے متبادل یعنی میسج پیکیجز بند کرنے کا حکم دیدیاہے ۔پی ٹی اے کی جانب سے 29 اگست 2013ءکو تمام موبائل کمپنیوں کو جاری کردہ ریگولیٹری خط کے مطابق پی ٹی اے نے نائٹ پیکیجز سے سوسائٹی پر پڑنے والے منفی اثرات کو جواز بناکر 14نومبر کو نائٹ پیکیجز پر پابندی کے احکام جاری کیے تھے ۔احکام پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی اے کے زونل دفاتر اور سروسز ڈویژن کے تحت کیے گئے خصوصی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ دن اور رات کے اوقات میں چیٹ پیکیجز چلائے جارہے ہیںجن میں وائس اور ایس ایم ایس دونوں طرح کی سروس شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق دن اور رات کے کسی بھی اوقات میں چیٹ پیکیجز بھی پی ٹی اے کے 14 نومبر کے احکام کی صریح خلاف ورزی ہے، پی ٹی اے نے تمام سیلولر موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ فی الفور چیٹ پیکیجز بند کیے جائیں اور عمل درآمد کی رپورٹ 2ستمبر تک پی ٹی اے کو پیش کی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...