ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا، اگر میری گرفتاری سے امن ہوتا ہے تو گرفتار کر لیا جائے: فیصل سبزواری

ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا، اگر میری گرفتاری سے امن ...
ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا، اگر میری گرفتاری سے امن ہوتا ہے تو گرفتار کر لیا جائے: فیصل سبزواری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر دہشت گردی کا لیبل لگانا لاکھوں ووٹرز کی توہین ہے، گزشتہ 3 روز میں ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اگر میری گرفتاری سے کراچی میں امن آتا ہے تو حکومت مجھے گرفتارکرے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ فروری سے اب تک ہمارے کئی کارکنوں کو اغواءاور قتل کیا گیا، ہم عدالتوں سے انصاف مانگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے پاس اتنا حق نہیں کہ ہم ریلیاں نکالیں اور احتجاج کریں۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ سفاری پارک پولیس مقابلے کے ملزمان کو پولیس افسر معصوم قراردے رہے ہیں، پولیس میں جانبدار افسران موجود ہیں، سیاسی جماعتوں کے ایماءپر پولیس میں اعلیٰ سے اعلیٰ افسر کی بھرتی ہوئی،ارشد پپو کے قتل میں ملوث پولیس اہل کاروں کو بھی سیاسی سرپرستی حاصل تھی۔

مزید : کراچی


loading...