سپریم کورٹ نے بحری جہاز اور لانچ سے اسلحہ سمگلنگ کے معاملے پر کمیشن قائم کر دیا

سپریم کورٹ نے بحری جہاز اور لانچ سے اسلحہ سمگلنگ کے معاملے پر کمیشن قائم کر ...
سپریم کورٹ نے بحری جہاز اور لانچ سے اسلحہ سمگلنگ کے معاملے پر کمیشن قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بحری جہازاور لانچ سے اسلحہ سمگلنگ کے معاملے پر سابق ممبر کسٹم رمضان بھٹی کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا ہے جو 7 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی بد امنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ملک بھر میں ہتھیاروں کی ترسیل اور کنٹرول امن وامان کا اہم مسئلہ ہے، عدالتی فیصلے کو2سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اسلحہ ڈیلرز کی مشاورت سے اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت اسلحہ کی سمگلنگ پرفوکس کرے اور کراچی پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرز کی مانیٹرنگ اورچیکنگ سخت کی جائے۔ سپریم کورٹ نے بحری جہازاور لانچ سے اسلحہ سمگلنگ کے معاملے پرکمیشن قائم کر دیا ہے جس کے سربراہ سابق ممبر کسٹم رمضان بھٹی ہوں گے،یہ کمیشن 7 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گا اورہتھیاروں کی خریداری، بحری جہاز اور لانچوں سے اسلحہ سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز دے گا۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو رمضان بھٹی کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔