عالمی دن کے موقع پر حریت رہنماﺅں کا اقوام متحدہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل

عالمی دن کے موقع پر حریت رہنماﺅں کا اقوام متحدہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی ...
عالمی دن کے موقع پر حریت رہنماﺅں کا اقوام متحدہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل

  



سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 30اگست کو لاپتہ افراد کا عالمی دن منایاجارہاہے اور عالمی دن کے موقع پر جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔حریت کانفرنس کے رہنما ءسید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں 10ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی میں مدد کریں اور بھارت پر دباﺅ ڈالیں کہ وہ لواحقین کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کرے کہ اُن کے پیارے کہاں اور کس حال میں ہیں۔

مزید : انسانی حقوق