ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2014ءسے باہر ہو گیا

ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2014ءسے ...
ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2014ءسے باہر ہو گیا

  



ایپوہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان ایشیاءکپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2014 ءکی نمائندگی سے محروم ہو گیا ہے۔ ایشیاءکپ کا سیمی فائنل پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا جس کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ دوسرے ہاف میں جنوبی کوریا نے دو گول کئے جس کے بعد پاکستان نے ایک گول کیا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ میچ کا وقت ختم ہونے پر ریفری نے جنوبی کوریا کو فاتح قرار دے دیا۔ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ چار بار فاتح ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

مزید : کھیل


loading...