سپر ہائی وے سے چھینے گئے 2 نیٹو کنٹینرز برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے گزشتہ رات چھینے گئے دونوں نیٹو کنٹینرز اور ان میں موجود سامان برآمد کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی اسد رضا کی ٹیم نے میمن گوٹھ میں چھاپہ مار کر نیٹو کا مزید ایک کنٹینر اور تمام سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کنٹینرز میں موجود سامان میمن گوٹھ کے ایک فارم ہاﺅس میں چھپایا گیا تھا جو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ دونوں نیٹو کنٹینرز بلوچستان کی جانب جا رہے تھے جنہیں گزشتہ رات مسلح افراد نے سپر ہائی وے سے چھین لیا تھا۔