کوئٹہ میں کھلونا بم پھٹنے سے 13 سالہ بچہ ہلاک

کوئٹہ میں کھلونا بم پھٹنے سے 13 سالہ بچہ ہلاک
کوئٹہ میں کھلونا بم پھٹنے سے 13 سالہ بچہ ہلاک

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر کھلو نا نما بم پھٹنے سے 13 سالہ بچہ ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے علا قے ا ختر آباد میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 13 سالہ بلال احمد اور اس کا 10 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کے دوران بلال احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کے بھائی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

مزید : کوئٹہ