طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا، امید ہے کہ جلد طالبان سے بات چیت شروع ہو جائے گی: مولانا فضل الرحمان

طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا، امید ہے کہ جلد طالبان سے بات چیت شروع ...
طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا، امید ہے کہ جلد طالبان سے بات چیت شروع ہو جائے گی: مولانا فضل الرحمان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا خاکہ تیار ہو چکا ہے، امید ہے کہ سیاسی اور مقتدر شخصیات کا فورم ایک ماہ تک طالبان سے بات چیت شروع کردے گا۔ پارلیمینٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کو حکومت نے ترجیحات میں شامل کر لیا ہے، حکومت اور طالبان مذاکرات کیلئے قریب آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک سے ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف انہیں تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ حکومت اپنی نا اہلی کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت زیادہ دن رہی تو پتہ نہیں کہ صوبہ ملک کا حصہ رہے گا یا نہیں، خطرہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ریاست کو خطرہ لاحق نہ ہو جائے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبائی اسمبلیاں قرارداد پاس کر چکی ہیں، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جانی چاہئے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...