پاکستان شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز

پاکستان شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز
پاکستان شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیرسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے، شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ امریکی صدر براک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ شام کے خلاف فوجی جارحیت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے کی تحقیقات اقوام متحدہ کے انسپکٹر کررہے ہیں، رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ 24 روز میں بھارت نے کئی مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی لیکن بھارت کے ساتھ تمام معاملات کو پرامن طورپرحل کرنا چاہتے ہیں۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...