مسلم لیگ ن کے سید غوث علی شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مسلم لیگ ن کے سید غوث علی شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
مسلم لیگ ن کے سید غوث علی شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  



خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر سید غوث علی شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس بات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع خیرپور کے صدر عبدالمجید نے جیو نیوز سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہناتھا کہ غوث علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں اور واپس آکر آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل تیار کریں گے۔ جیو نیوز کے مطابق غوث علی شاہ کے صدارتی الیکشن کے موقع پر پارٹی سے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھی جبکہ ممتاز بھٹو کو بھی ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن کے تعلقات پر شدید تحفظات ہیں۔

مزید : خیرپور