شامی حکومت نے یقینی طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، شام میں افغانستان اور لیبیا جیسی کاروئی نہیں کریں گے ،صدر اوباما جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں:جان کیری

شامی حکومت نے یقینی طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، شام میں ...
 شامی حکومت نے یقینی طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، شام میں افغانستان اور لیبیا جیسی کاروئی نہیں کریں گے ،صدر اوباما جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں:جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شامی حکومت نے یقینی طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اور کیمیائی حملے سے متعلق کئی شواہد ملے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا کہ 426بچوں سمیت 1429افراد کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بنے جن میں ڈاکٹرز اور نرسیں بھی شامل ہیں۔21اگست کو شام میں کیمیائی حملوں کے لئے راکٹ حکومتی تنصیبات سے فائر کئے گئے اور شام نے اس برس کئی کیمیائی حملے کئے ۔انہوں نے کہا کہ عراق والے ائٹیلیجنس کے تجربے کو امریکہ شام میں استعمال نہیں کرے گی،صدر اوباما شامی بحران پر امریکی عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں،صدر اوباما جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔امریکہ اپنے فیصلے خود متعین کرے گا اور ہم شام کے تنازع پر سیاسی حل کے لئے بھی پر عزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں افغانستان اور لیبیا جیسی کاروئی نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ یہ نہیں کہ سکتی کہ کیمیائی ہتھیار کا ستعمال کس نے کئے ہیں۔