واہ رے واپڈا۔۔۔ شیخوپورہ سے آئی بارات دلہن لئے بغیر ہی واپس چلی گئی

واہ رے واپڈا۔۔۔ شیخوپورہ سے آئی بارات دلہن لئے بغیر ہی واپس چلی گئی
واہ رے واپڈا۔۔۔ شیخوپورہ سے آئی بارات دلہن لئے بغیر ہی واپس چلی گئی

  



گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)محلہ جگنہ میں شیخوپورہ سے آئی بارات دلہن لئے بغیر ہی واپس چلی گئی جس کے بعد ضدی دولہامتوقع دلہن کو ساتھ لے جانے کے لئے سسرال میں رُک گیالیکن ناکام رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بارات جگنہ پہنچی تو لڑکی والوں نے لڑکے کی عمر پر اعتراض لگا دیا ۔لڑکی کے والد نے کہا کہ جب ہم لڑکے کو دیکھنے گئے تو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دولہا کو ٹھیک طرح سے نہیں دیکھ پائے تھے، دولہا کے ’’بابے‘‘ ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی کا ہاتھ نہیں دے سکتے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...