نصیر آباد : نیٹو کنٹینر پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،کلینر زخمی

نصیر آباد : نیٹو کنٹینر پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،کلینر زخمی
 نصیر آباد : نیٹو کنٹینر پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،کلینر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور کلینر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نیٹو کنٹینر کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کنٹینر پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور غلام رسول موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی کلینر زخمی ہوگیا۔ زخمی کلینر کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی سخت کردی ہے۔

مزید :

نصیرآباد -