سونے کی فی تولہ قیمت 45000روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 45000روپے ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت 45000روپے ہوگئی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیاجس سے فی تولہ سونا46ہزارروپے کی سطح سے گھٹ کر45ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کراچی،لاہور،ملتان،اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت46 ہزار100روپے سے گھٹ کر 45ہزار950 روپے ہوگئی،اسی طرح 129روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار385روپے ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 640روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔

مزید : بزنس


loading...