جرنیلوں کوجنگ اورسفارتکاروں کوسفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے،بھارت سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے:سابق امریکی سفیر

جرنیلوں کوجنگ اورسفارتکاروں کوسفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے،بھارت سے ...
جرنیلوں کوجنگ اورسفارتکاروں کوسفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے،بھارت سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے:سابق امریکی سفیر

  


کراچی(ڈی این اے)پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں کے کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے۔پاک چین اقتصادی راہ داری نہ صرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کاروباری لوگ اورسیاستدان ترقی نہیں چاہتے لیکن وہ اس ملک کےلئے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں۔کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرپایا جاتا ہے، جب وہ پاکستان میں سفارت کار تھے تو روزانہ کئی گھنٹے سکیورٹی کی صورت حال پر غور کرتے تھے۔ پاک بھارت تناﺅ سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے لیکن تمام مسائل کو مل کر حل کر نے کی ضرورت ہے۔ وہ صرف پاکستان کےلئے نہیں خطے کی بہتری کےلئے بات کرتے ہیں، ہمارا کام فریقین کو قریب لانا ہے مگر مسائل کا حل فریقین کو ہی نکالنا ہوگا۔

پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھاﺅ کی کئی وجوہات ہیں، پاک افغان سکیورٹی معاملات میں بہتری کےلئے دیرپا منصوبہ بندی درکارہے، پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں اب بھی بہتری کی گنجائش ہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کے سربراہان کو بات کرنی چاہئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...