سعودی مالیتی ایجنسی نے ریاست کے زرمبادلہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی مالیتی ایجنسی ساما نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس خارجی زر مبادلہ 719 ارب سعودی ریال تک پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہینے میں زر مبادلہ8.1 فیصد بڑھا ہے، مجموعی طور پر 718.8 ارب ریال ہوگیا ہے، جبکہ جون کے مہینے میں 665.1 ارب ریال تھا۔ اس طرح جولائی کے مہینے میں 53.7 ارب ریال ارب ریال کا اضافہ ہوا۔ ساما کے پاس بیرون مملکت غیر ملکی کرنسی محفوظ ذخائر کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے اور یہ ساما کے مجموعی محفوظ اثاثوں کا 29 فیصد ہے۔