ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری
ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

  


لاس اینجلس(ڈی این اے)نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی دساویزی فلم ہی نیمڈ ی ملالہ کاٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق اور خواتین کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی 18سالہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر 87منٹ کی یہ فلم 2اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

یادرہے کہ پاکستان کے علاقے سوات میں ملالہ یوسفزئی پر سکول سے واپسی پر شناخت کے بعد حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی جبکہ ان کی دوسہیلیاں معمولی زخمی ہوئی تھیں ، بمسلسل دھمکیوں اور زخموں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاج کے لیے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ کیا گیا اور وہ صحت مند ہونے کے بعد بھی خاندان سمیت وہیں واپس نہیں آئیں اور وہیں دوبارہ تعلیم کا ٹوٹنے والا سلسلہ شروع کردیا۔ 

مزید : تفریح


loading...