چینی سیاح سوئٹزر لینڈ کے لئے پریشانی کا باعث بھی اور مجبوری بھی

چینی سیاح سوئٹزر لینڈ کے لئے پریشانی کا باعث بھی اور مجبوری بھی
چینی سیاح سوئٹزر لینڈ کے لئے پریشانی کا باعث بھی اور مجبوری بھی

  


برن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی ملک کی معیشت کی بہتری میں سیاحت کا بہت گہرا عمل دخل رہا ہے ۔ سوئٹزرلینڈ جو کہ اپنے دلفریب قدرتی مناظر اور پرسکون فضاءکی وجہ سے ہمیشہ سے ہی دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز ہے اور یہاں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح تفریح کے لئے آتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے کوہِ ایلپس میں واقع ماو¿نٹ ریگی کی سیرکو آنیوالے سیاحوں میں نصف تعداد چینی سیاحوں کی ہے اوراس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں اس بارے میں ایک تشہیری مہم چلائی گئی تھی۔ یہ چینی سیاح ملکی معیشت میں بہتری کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کے لئے درد سر بھی بنے ہوئے ہیں۔

سوئس اخبار ’بلک‘ کے مطابق کوہِ ایلپس میں واقع ماؤنٹ ریگی کی سیر کے دوران غل غپاڑہ کرنے والے چینی سیاحوں کی وجہ سے دوسرے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو وہاں آرام و سکون کی تلاش میں آتے ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ چینی سیاح ٹرین میں تصاویر بناتے وقت بھیڑ بھاڑ پیدا کر دیتے ہیں اوردیگرسیاحوں سے بھرے ہوئے ڈبوں میں بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بعض چینی سیاح تو فرش پر تھوکتے بھی ہیں اور ٹرین میں گندگی پیدا کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں ۔

مالی بحران کی شکار مقامی ٹرین کمپنی کے سربراہ پیٹر فینیگر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایشیا سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعدادسے ان کی کمپنی کو مالی بحران سے نکلنے میں سہارا ملا ہے ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کےلئے ان سیاحوں کی موجودگی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔اس مسئلے کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ ایشیا سے آنے والے سیاحوں کے لیے الگ ٹرینوں کا اہتمام کیا جائے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ اب ٹوائلٹ زیادہ کثرت سے صاف کیے جاتے ہیں، اور وہاں ایسے بورڈ نصب کیے گئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ باتھ روم کیسے ’درست طریقے سے استعمال کیا جائے۔کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ایسی خصوصی ٹرین سروسز کی تعداد 20 تک پہنچ جائے گی۔

البتہ چین میں اس رپورٹ پر تنقید کی گئی ہے۔ اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینیوں نے کہا ہے کہ چین سے آنے والے سیاح سوئٹزرلینڈ کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

اخبار نے فینیگر کا یہ بیان بھی نقل کیا ہے کہ چینی سیاحوں کو دوسری ٹرینوں میں سوار ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...