پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ملک میں ترقی نہیں چاہتے: کیمرون منٹر

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ملک میں ترقی ...
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ملک میں ترقی نہیں چاہتے: کیمرون منٹر

  


کراچی (اے این این) پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے، پاک چین اقتصاری راہدری سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائیگی، منصوبے سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کاروباری لوگ اورسیاستدان ترقی نہیں چاہتے لیکن میں اس ملک کے لئے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ناصرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔سابق امریکی سفیر نے کہا کہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرپایا جاتا ہے، جب میں پاکستان میں سفارت کار تھا تو روزانہ کئی گھنٹے سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنا زعے سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے لیکن تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پاکستان ہی کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کی بہتری کیلئے بات کرتاہوں ۔ ہمارا کام فریقین کو قریب لانا ہے مگر مسائل کا حل دونوں فریقین کو ہی خود نکالنا ہو گا۔ پاک افغان تعلقات کے حوالے سے کیمرون منٹر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاﺅ کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سیکیورٹی معاملات میں بہتری کیلئے دیر پا منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں اب بھی بہتری کی گنجائش ہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کے سربراہان کو بیٹھ کر بات چیت کرنا ہو گی ۔ تقریب میں وفاقی وزیر محمد زبیر اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...