شیف نے خالص سونے سے ملک شیک تیار کرنا شروع کر دیا

شیف نے خالص سونے سے ملک شیک تیار کرنا شروع کر دیا
شیف نے خالص سونے سے ملک شیک تیار کرنا شروع کر دیا

  


لندن (آن لائن) کیلے، سٹرابیری، چاکلیٹ سمیت دیگر کئی اقسام اور ذائقوں کے مِلک شیک آپ نے پیئے ہوں گے، لیکن اس برطانوی شیف کا تیار کردہ مِلک شیک ذرا ہٹ کر ہے، جو خالص سونے کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔

جی ہاں 24سالہ لقمان علی نامی شیف برطانوی ٹاﺅن ’اولڈ ہیم‘ کا رہائشی ہے، جس کی مِلک شیک کی دکان آج کل گاہکوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ صرف اس کا تیار کردہ ایک ایسا مزیدار اور انوکھا مِلک شیک ہے، جو 22 قیراط خالص سونے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ لقمان چاکلیٹ بار اور وینیلا ا ٓئس کریم کے امتزاج سے پہلے تو مِلک شیک تیار کرتے ہیں اور پھر اس پر خالص گولڈ کے ذرات سے چھڑکاﺅ کرکے ٹاپنگ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اس مزیدار شیک کی قیمت 10برٹش پونڈ متعین کی گئی ہے جو کہ تقریباً 1600 پاکستانی روپے بنتی ہے۔ اس لئے اس منفرد ملک شیک کو انجوائے کرنے کے لیے گاہکوں کی بڑی تعداد نہ صرف اس دکان کا رخ کر رہی ہے، بلکہ اس مِلک شیک کو بے حد پسند بھی کر رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...