پاکستان سپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف

پاکستان سپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ٹینڈر میں حصہ نہ لینے والی کمپنی سے 3025 ٹریک سوٹ اور جوگرز کی خریداری پر ایک کروڑ 47 لاکھ روپے ادا کئے گئے ۔ زرائع کے مطابق 7 جون قائد اعظم گیمز منعقد ہونا تھی مگر ان کو بعد میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا تھا ۔ ان گیمز کے لئے ٹینڈر میں حصہ نہ لینے والی کمپنی سے 3025 ٹریک سوٹ اور جوگرز خریدے گئے اگر ٹینڈٰر میں حصہ لینے والی کمپنیوں سے سامان خریدا جاتا تو مختلف ریٹ پر مل سکتا تھا ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گجر کا کہنا تھا کہ قائد اعظم گیمز کے لئے سامان کی خریداری کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی تھی میں اس کا ممبر نہیں تھا ۔

اور نہ ہی س وقت میرے پاس فنانس کے اختیارات تھے انہوں نے کہا کہ محکمانہ خریداری کے دوران غلطیاں رونما ہوتی رہتی ہیں جن کو بعد میں طریقہ کار کے تحت ٹھیک کیا جاتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...