نارتھمپنٹن شائر نے پہلے سیمی فائنل میں واروکشائر کو ہرا دیا

نارتھمپنٹن شائر نے پہلے سیمی فائنل میں واروکشائر کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم( نیٹ نیوز) نارتھمپنٹن شائر نے پہلے سیمی فائنل میں واروکشائر کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی پہلے سیمی فائنل میں نارتھمپٹن شائر کے کپتان ایلیکس ویکلے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ واروکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، عتیق جاوید نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، رکی کلارک 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ڈیوڈ ولی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نارتھمپٹن شائر نے ہدف رچرڈ لیوی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لیوی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ شاہد آفریدی 19 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جیتن پاٹیل اور رائیڈ رینکن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔