بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سفارت کار ہلاک ہو گئے

بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سفارت کار ہلاک ہو گئے

پیرس (اے پی پی) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ایک سابق سفارت کار جوزیف ویزولوفسکی ویٹیکن میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ان کی طبعی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ویزولوفسکی پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے ساتھ جنسی مواد رکھنے کا بھی الزام تھا۔ ان کے خلاف مقدمات کی کارروائی رواں برس موسم گرما میں شروع ہونی تھی تاہم اسے ایک پادری کی علالت کے باعث ملتوی کرنا پڑ گیا تھا۔ ویزولوفسکی کیریبیئن جزائر پر ویٹی کن کے خصوصی ایلچی بھی رہ چکے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...