پریس کلب کے زیر اہتمام غوری میڈیا کپ کے ڈراز کا اعلان

پریس کلب کے زیر اہتمام غوری میڈیا کپ کے ڈراز کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام غوری میڈیا کپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جس میں گزشتہ روز 4میچ کھیلے گئے اور روزنامہ پاکستان کا میچ کل 9بجے وحدت روڈ گرکٹ گراؤنڈ میں پریس کلب اورنج کی ٹیم کے ساتھ ہو گا جبکہ ٹیم کی قیادت افضل افتخار جبکہ نائب کے فرائض عمران نواز سر انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عباس علی تبسم ،سعید چودھری ،جاوید اقبال ،کامران مغل رومیل منصور،چودھری عاصم ٹیپو، ندیم احمد ،اسد اقبال، انورکھرل ، کاشف ہاشمی اور عمر شریف شامل ہیں اس موقع پر ٹیم کے کپتان افضل افتخار اور نائب کپتان عمران نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا کپ میں کامیابی کیلئے بھرپور توانائی کے ساتھ کھیلیں گے مد مقابل ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

ور انشاء اللہ تک فائنل مرحلے تک بھی رسائی حاصل کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...