پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں تبدیلیاں کردی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ڈومیسٹک سیزن میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اس سال کے سب سے مقبول ٹورنامنٹ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ختم کردیا ہے۔ ہر سال پی سی بی قومی سپر ایٹ ٹورنامنٹ کے بعد اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں کے درمیان سپر ایٹ ٹورنامنٹ کراتا تھا تاہم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں سے قبل ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ ختم کرنا حیران کن ہے اور اسکی کوئی بڑی وجہ بھی سامنے نہیں آئی ہے ۔ نئے سیزن سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنا منٹ ہوگا جبکہ ملک کی پانچ صف اول کی فرسٹ کلاس ٹیموں کے درمیان پینٹنگولر کپ دوبارہ شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔