انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈرامائی انداز میں کم بیک کرونگا ٗ سعید اجمل

انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈرامائی انداز میں کم بیک کرونگا ٗ سعید اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے کہاہے کہ وہ ڈرامائی انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کریں گے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ وہ بھر پور انداز میں کم بیک کریں گے اور وہ ان کے باؤلنگ ایکشن اور کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو غلط ثابت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہت کچھ کرسکتے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کرے گی ۔ کاؤنٹی کرکٹ کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وکشائر کی ٹیم انہیں پورے سیزن کے لئے ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھی لیکن انہوں نے معاہدے سے قبل صرف اس سیزن کے لئے حامی بھری تھی۔
اور اسی وجہ سے انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ۔ خیال رہے کہ سعید اجمل اگلے ماہ شروع ہونے والے قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے ۔یہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نگرانی میں راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔